تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ چکی ہے
آج سے قریباً ایک سال قبل نومبر کے مہینے میں میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منتقل ہوا
جب میں منتقل ہوا تو اس وقت رات کو صرف ایک گھنٹہ بجلی جاتی تھی بعد میں ماچ کے بعد وہ بھی نہیں جا رہی تھیلیکن اب پھر سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے
آج صبح سے 4 گھنٹے بجلی جا چکی ہے
ذمہ دار کون ؟ وہ حکومت جو 5 سال حکومت کر کے گئی لیکن لوڈ شیڈنگ ختم یا وہ جو اس ملک کو عملی طور پر چلا رہی ہے ۔یا وہ حکمت جو بہت جلد اقتدار میں آئے گی ۔ یا ہم خود
چلیں اسے چھوڑیں ایک اور بات بتاتا ہوں
اسلام آباد جب بنا تو اس وقت ایک جگہ کو پارک کے لئے مختص کیا گیا کہ یہاں پارک بنے گا لیکن وہاں پارک بننا تو دور کی بات وہاں لوگوں نے قبضہ کر کہ اپنے گھر بنا لئے
دو مشہور شخصیات جن کے یہاں گھر ہیں ان میں سے ایک پاکستان کے اگلے وزیرِاعظم اور دوسرا ہمارے عظیم ہیرو جناب عبدالقدیر خاں ہیں
اس کا کیس ابھی بھی سپریم کورٹ میں چل رہا ہے
عوامی جگہ پر پارک بنانے کی بجائے لوگوں کا اربوں کی جگہ پر رہائش گاہ بنانے کا ذمہ دار کون
اسے بھی چھوڑیں
آج محترم عمران خاں صاحب میریٹ گئے تو روٹ لگنے پر برہم تھے لیکن میں اسلام آباد کا ایک رہائشی یہ بات رد کرتا ہوں کہ یہ سادگی ہے کیونکہ ہر جگہ پر خودکار نظام کے تحت ہر آنے جانے والے کی تصاویر بنتی ہیں اور اگر اتنی ہی سادگی ہے تو بنی گالا کی عوام کو کیوں صبح و شام ذلیل کرواتے ہو
جی ہاں بنی گالا کورنگ روڈ کی لمبائ قریباً 5 کلو میٹر ہے جہاں پر 3 جگہ پر تلاشی ہوتی ہے
اب بیٹھا سوچ رہا ہوں اور تحریر لکھ کر بجلی آنے کا انتظار کر رہا ہوں جو پچھلے 4گھنٹے سے بند ہے
کیا واقعئ تبدیلی آ چکی ہے یا یہ میرا وہم ہے
شکریہ
تحریر: صہیب حیدر
BS POLITICAL SCIENCE
Your Speech has Evidential proofs and Your i appreciate yoir first step.
ReplyDelete